ارسلان نصیر

پاکستان کے معروف یوٹیوبر ارسلان نصیر کے انسٹا فالوورز کی تعداد 1 ملین ہوگئی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان کے معروف یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد ایک ملین تک  پہنچ گئی۔  یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ سال ان کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبر کی تعداد 1 ملین تک پہنچ گئی تھی اور اُنہیں یو ٹیوب کی جانب سے ’گولڈن بٹن‘ بھی مل چکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف یوٹیوبر اور اداکار ارسلان نصیر کے سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹا گرام پر مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ خیال رہے کہ ارسلان نصیر کو پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2021 میں’بیسٹ یوز آف ہیومر آن سوشل میڈیا‘ کی کیٹیگری میں ایوارڈ بھی دیا  جا چکا ہے۔

واضح رہے کہ اداکار کے انسٹا فالوورز کی تعداد 1 ملین ہوتے ہی ان کے مداحوں کی جانب سے اُنہیں مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ ارسلان نصیر گزشتہ روز سے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈز میں بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے