نثار کھوڑو

عمران خان ضیا الحق اور مشرف بننے کی کوشش کر رہا ہے ، نثار کھوڑو

کراچی (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر  نثار کھوڑو نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نیازی کو آڑے ہاتھوں لے لیا، نثار کھوڑو کا کہنا ہے کہ عمران خان ضیا الحق اور مشرف بننے کی کوشش کر رہا ہے، پیپلز پارٹی نے ضیا الحق اور مشرف کو بھگایا تو عمران خان کیا چیز ہے؟

تفصیلات  کے مطابق پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے  پی ٹی آئی چیئرمین کو  مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ  عمران خان تم نے پرویز مشرف کے ریفرنڈم میں کیمپین چلائی تھی، عمران خان مشرف کا چمچہ بن کر مہم چلاتا رہا پھر بعد میں عمران نے معافی مانگی۔ عمران خان نے آئین کو توڑا، اپوزیشن میں بیٹھنے کے بجائے عمران استعفے دیکر بھاگ گیا۔

واضح رہے کہ یپلز پارٹی سندھ کے صدر نے کہا کہ وزیراعظم ہوتے ہوئے تم سے اپنے لوگ نالاں ہوکر الگ ہوئے، عمران خان کو پیپلز پارٹی کی قیادت کی مشاورت سے عدم اعتماد کے زریعے جمہوری طریقے سے نکالا۔ مودی کے لیے عمران نے جیتنے کی دعا کی جبکہ عمران خان ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ جھپیاں مار رہے تھے اور اب کہتا ہے کہ اسکے خلاف امریکا نے سازش کی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے