حافظ حمداللہ

وزیراعلی بلوچستان دیگر مصروفیات چھوڑ کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر توجہ دیں۔ حافظ حمداللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے، بلوچستان کے وزیراعلی دیگر مصروفیات کو چھوڑ کر سیلاب سے متاثرہ علاقوں پر توجہ دیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں طوفانی بارشوں سے نقصانات پر ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ چند دنوں سے بلوچستان تباہ کن سیلابی ریلوں کے لپیٹ میں ہے، چمن، خضدار، قلعہ عبد اللہ، جھل، مگسی، کوئٹہ، واشک، توبہ، بوغرہ بلکہ پورا بلوچستان میں ہر طرف تباہی کا منظر ہے۔

حافظ حمداللہ کا مزید کہنا ہے کہ کوڑک ٹاپ اور بلوچستان کے دیگر متاثرہ اضلاع میں آمد و رفت معطل ہو کر رہ گئی ہے، حالیہ طوفانی بارشوں سے بلوچستان ڈوب چکا ہے، باغات، مال، مویشی، زرعی زمینیں تباہ اور ہزاروں خاندان بے گھر ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی ریلوں سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا اور ہزاروں ایکڑاراضی زیرآب آکر تباہ ہوگئیں، سینکڑوں گاوں تباہ ہوئے اور ایک سو پچاس کے قریب افراد سیلابی ریلوں میں بہہ کر جاں بحق ہوگئے۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر امدادی کارروائیوں کا آغاز کریں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

بجلی کی چوری میں کمی لانے اور ٹرانسمیشن لائن سے متعلق فیصلے کیے ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجلی کی چوری میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے