مریم اورنگزیب

ن لیگ کیجانب سے عمران خان اور عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ن لیگ کی جانب سے رنگ روڈ اسکینڈل میں ملوث پونے پر عمران خان اور عثمان بزدار کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ میں عمران خان اور عثمان بزدار کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اور عثمان بزدار نے رنگ روڈ اسکینڈل میں پچیس ارب سے زائد کا ڈاکہ ڈالا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ رنگ روڈ سکینڈل کی انکوائری رپورٹ آنے کے بعد عمران صاحب، عثمان بزدار اور تمام زمہ دار افسران کو گرفتار کیا جائے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا ہے کہ عمران صاحب ایک طرف شہباز شریف پر مقدمے بنواتے، ای سی ایل میں نام شامل کراتے ہیں تو دوسری طرف شہباز شریف کے بنائے منصوبے کو تبدیل کر کے رینٹ سیکرز کو فائدہ دیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے