اسلم غوری

عمران نیازی اینڈ کمپنی غصے میں ہر ایک کو کاٹنے سے گریز کریں، اسلم غوری

اسلا م آباد (پاک صحافت) جے یو آئی ترجما ن اسلم غوری نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی اینڈ کمپنی غصے میں ہر ایک کو کاٹنے سے گریز کریں، عمران نیازی کا کراچی شو فلاپ تھا، الزام تراشیوں، نام بگاڑنے اور نقلیں اتارنے کے علاوہ نیازی کے پلے کچھ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلم غوری نے عمران خان نیازی کے کراچی میں ناکام فلاپ شو میں صحافیوں کے ساتھ بد تمیزی پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی جلسوں میں خواتین رپورٹرز کے ساتھ بدسلوکی معمول بن چکی ہے۔ اسلم غوری نے کہاکہ قابل احترام خواتین کے ساتھ ایسے روئیے کی مذمت کرتے ہیں، صحافیوں کے ساتھ ایسے روئیے آزادی اظہار رائے کے منافی ہے، کراچی کے عوام نے عمران نیازی پر عدم اعتماد کر دیا۔

واضح رہے کہ جے یو آئی ترجمان اسلم غوری نے مزید کہا کہ عمران نیازی کے جانے سے سب سے زیادہ تکلیف یہودیوں کو ہوئی ہے، عمران نیازی جیسے کسی یہودی مہرے کو پاکستان میں انسٹال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔اسلم غوری کا کہنا ہے کہ  عمران نیازی الزام تراشیوں کی بجائے ساڑھے تین سالہ کارکردگی قوم کے سامنے رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے