پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ نیرہ نور کی آج پہلی برسی

لاہور (پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ نیرہ نور کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے۔ بلبل پاکستان کے نام سے مشہور گلوکارہ نے اپنے سریلے گیتوں سے دنیائے موسیقی میں ایک خاص مقام حاصل کیا۔ نیرہ نور دنیائے موسیقی کا نور ہیں جنہیں بھلانا مداحوں کے لیے ناممکن ہے اور زمانہ ان کے گیتوں کا آج بھی دیوانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ 1950ء میں بھارتی ریاست آسام میں پیدا ہوئیں اور جب ان کا خاندان ہجرت کر کے پاکستان آیا تو ان کی عمر 7 برس تھی۔  انہوں نے 1968ء میں ریڈیو پاکستان اور پھر 1971ء میں پاکستان ٹیلی ویژن پر اپنے گیتوں کا جادو جگانا شروع کیا جس کے بعد انہیں مقبولیت ملنا شروع ہوگئی پھر اُنہوں نے فلموں کے لیے بھی بہترین گانے گائے اور نگار ایوارڈ اپنے نام کیا۔ نیرہ نور کو 2006ء میں پرائیڈ آف پرفارمنس کے اعزاز سے بھی نوازا گیا۔

واضح رہے کہ گلوکارہ نے 2012ء میں گائیکی سے کنارہ کرلیا مگر وطن کی مٹی ہمیشہ گواہی دے گی کہ وہ ایک عظیم گلوکارہ تھیں۔ بلبل پاکستان، نیرہ نور 20 اگست 2022ء کو روٹھ کر ایک ایسے جہاں چلی گئیں کہ انہیں منا کر واپس لانا ممکن نہیں اور ان کے جہانِ فانی سے رخصت ہو جانے کے بعد ایک عہد کا اختتام ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے