پرویز خٹک

اگلے انتخابات میں تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے صفایا کر دیں گے،  پرویز خٹک

نوشہرہ (پاک صحافت) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمنٹیرینز  کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز  اگلے انتخابات میں تحریک انصاف کا خیبرپختونخوا سے صفایا کر دے گی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی کی ساڑھے تین سال کی حکومت تھی، ہمیں شرم آتی ہے، ہم وفاقی حکومت میں کوئی کارنامہ نہیں کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق نوشہرہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے  پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کا بھیجا خالی ہے، لیڈر وہ ہوتا ہے جو قوم کو تعلیم اور تربیت دے لیکن چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کارکنوں کو تمیز نہیں سکھائی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں گالیوں کے سوا دیگر الفاظ نہیں سنے، پی ٹی آئی کے لوگ پارٹی چھوڑنے والوں کو سوشل میڈیا پر گالیاں دیتے ہیں، پی ٹی آئی کے بچوں کو غلط راستے پر لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ میں نے غداری کی ہے، میں نے کبھی کسی کو دھوکا نہیں دیا، تحریک انصاف کی جتنی خدمت میں نے کی کسی اور نے نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں آپ کا صفایا نہ کیا تو میرا نام بدل دینا، نوشہرہ سے شروع ہونے والا یہ قافلہ صوبے کے کونے کونے تک جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آج جسٹس بابر ستار نے بہت اچھا کام کیا ہے، اعتزاز احسن

اسلام آباد (پاک صحافت) آڈیو لیکس کیس میں عدالتی معاون اعتزاز احسن نے کہا ہے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے