اگر آپ کا گوگل اکاؤنٹ غیر فعال ہے، تو یہ خبر ضرور پڑھیں

(پاک صحافت) گوگل نے مئی 2023 میں اعلان کیا تھا کہ گزشتہ 2 سال سے غیر فعال اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔ اب کمپنی کی جانب سے صارفین کو ای میلز بھیج کر خبردار کرنے کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ ان ای میلز میں کہا گیا ہے کہ اگر صارفین غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر لاگ ان نہیں ہوں گے تو انہیں یکم دسمبر 2023 کو ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابقجی میل، ڈاکس، ڈرائیو، میٹ، کیلنڈر، یوٹیوب اور فوٹوز کے لیے غیر فعال گوگل اکاؤنٹس پر اس پالیسی کا اطلاق ہوگا۔ای میل میں بتایا گیا ہے کہ دسمبر تک صارف کے غیر فعال جی میل اکاؤنٹ سمیت ریکوری ای میل اکاؤنٹس پر متعدد ای میلز بھیجی جائیں گی اور پھر اکاؤنٹ یا مواد ڈیلیٹ کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ اگر صارف کی جانب سے دسمبر تک کچھ نہ کیا گیا تو پھر اس کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا جائے گا اور پھر اس تک رسائی ممکن نہیں ہوگی۔اس پالیسی کا اطلاق مستقبل میں بھی ہوگا یعنی اگر صارف کوئی اکاؤنٹ 2 سال تک استعمال نہیں کرے گا تو کمپنی کی جانب سے اسے ڈیلیٹ کر دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے