رانا ثناءاللہ

عمران خان رویہ نہیں بدلے گا تو ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان رویہ نہیں بدلے گا تو ہمیں اینٹ کا جواب پتھر سے دینا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم پہلے بھی مطالبہ کرچکے ہیں کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں میں انتخابات کی تاریخ کے کیس میں فُل کورٹ بیٹھے اور فیصلہ کرے۔ ہمیں کہا جاتا ہے میں آ رہا ہوں، چھوڑوں گا نہیں، تمہیں چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی، جب عمران خان کی سیاست یہی ہے تو پھر کیا ہم چھوڑ کر بھاگ جائیں؟۔

رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ جب وہ کہیں گے کہ ہم نہیں رہیں گے تو پھر ہم کوشش کریں گے کہ یہ نہ رہیں۔ ایک پارٹی کا سربراہ روز کہانی گھڑ کر آجاتا ہے کہ پانچ لوگ داخل ہوں گے قتل کریں گے، ان کی دھمکیاں کب تک کوئی برداشت کرے گا آخرکار جواب ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ کیا ہم نے کہا کہ یہ چور ڈاکو ہے اس کو چھوڑیں گے نہیں؟ جب کسی پر ایسا مقدمہ بنایا جائے جس کی سزا موت ہو تو کیا اس کو سمجھ نہیں آئے گی، پوری پارلیمنٹ انتظار کرتی رہی اس شخص نے کہا کیا میں ان چوروں سے بات کروں؟۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے