کووڈ الارم

برطانوی ماہرین کی جانب سے کورونا وائرس کی نشاندہی کرنے والے الارم بنانے کا دعویٰ

لندن (پاک صحافت) برطانیہ کے ماہرین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی نشاندہی کرنے والا الرام ایجاد کر لیا ہے، برطانوی سائنسدانوں کے مطابق مذکورہ الارم ڈیوائس کا نتیجہ 98 سے 100 فیصد درست ہوگا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کوویڈ الارم کلاس رومز، گھروں، کیئر ہومز اور طیاروں میں نصب کیا جاسکے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کی نشاندہی کیلئے الارم بنالیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لندن اسکول آف ہائی جین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن (ایل ایس ایچ ٹی ایم) اور ڈرہم یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ چھت پر نصب الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی محض 15 منٹ میں نشاندہی کردے گا۔

واضح رہے کہ محققین کا اِس حوالے سے مزید کہنا ہے کہ الارم کے متعلق دعویٰ فی الحال ابتدائی نتائج پر مبنی ہے تاہم اس کا تفصیلی جائزہ لیا جانا باقی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ یہ الارم کمرے میں وائرس کی موجودگی کی اطلاع کمپیوٹر یا موبائل پر بھیجے گا۔

یہ بھی پڑھیں

خلا سے 14 کروڑ میل کی دوری سے ڈیٹا زمین پر منتقل کرنے میں کامیابی

(پاک صحافت) امریکی خلائی ادارے ناسا نے زمین سے 14 کروڑ میل کے فاصلے سے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے