جاوید لطیف

عمران خان کیخلاف عدالتی فیصلے الیکشن میں ان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوئے۔ جاوید لطیف

لاہور (پاک صحافت) جاوید لطیف کا کہنا ہے کہ عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف عدالتی فیصلے الیکشن میں ان کیلئے فائدہ مند ثابت ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما جاوید لطیف نے کہا ہے کہ الیکشن میں ہم پنجاب سے واضح اکثریت لیتے نظر آرہے تھے، ہم کلین سویپ کرتے نظر آرہے تھے۔ ہوا یہ کہ آپ نے جو سہولتکاری دی، تین مقدمات کا فیصلہ آپ نے ایک ہفتے میں سنایا لیکن 9 اور 10 مئی کا فیصلہ کیوں 10 ماہ گزرنے کے باوجود نہیں آیا، عدت کا فیصلہ الیکشن سے پہلے کیوں آیا جو ان کے حق میں گیا۔

جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ بولنے والے پورا سچ بولیں کہ جہاں فائدہ ہو وہاں آپ چپ کر جاتے ہیں اور جہاں نقصان ہوا وہاں کہہ رہے ہیں کہ دھاندلی ہوئی ہے۔ اس دفعہ ہر جماعت سے جو پک اینڈ چوز ہوا ہے وہ اس سسٹم پر سوالیہ نشان کھڑا کرگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی جماعتوں کو توڑنے کے نتائج ریاست پر پڑتے ہیں، نواز شریف کو ایک صوبے تک محدود نہیں کیا جاسکتا، جس طرح نتائج بنائے گئے اس کے بعد شہباز شریف کو حکومت بنانے کا نہیں کہ سکتے، شہباز شریف بھی مانتے ہیں کہ ووٹ نواز شریف کا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے