جنت مرزا فلم

ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی فلم عید الفطر پر ریلیز ہونے کے لئے تیار

لاہور (پاک صحافت) ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا کی پہلی فلم ریلیز ہونے کے لئے تیار ہے، یاد رہے کہ  ٹک ٹاک اسٹار کی پہلی فلم “تیرے باجرے دی راکھی” عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔ جنت مرزا کی پہلی فلم کے سنسر شو کا انعقاد چند روز میں کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنت مرزا کی پہلی لالی ووڈ فلم ریلیز کے لیے تیار  ہے، پنجابی فلم “تیرے باجرے دی راکھی” عید الفطر پر ریلیز ہو گی۔ یاد رہے کہ جنت مرزا فلم کے ذریعے سلور اسکرین پر انٹری دے رہی ہیں۔ ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا ہے کہ کا کہنا ہے کہ امید ہے مداحوں کو فلم میں اداکاری پسند آئے گی، پوری کوشش کی ہے کہ اپنے فلمی ڈیبیو سے لوگوں کو متاثر کروں۔

واضح رہے کہ رومانس، مزاح اور ایکشن سے بھرپور پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ کے دیگر فنکاروں میں اداکار عبداللہ خان،  صائمہ نور، بابرعلی، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، صائمہ سلیم ، نغمہ بیگم، عامر قریشی، عرفان کھوسٹ، شفقت چیمہ، اچھی خان ، اقصیٰ مختار اور سید علی کرمانی شامل ہیں۔ جبکہ سپر سٹار کامیڈینز افتخار ٹھاکر، آغا ماجد، خوشبو، سلیم البیلا، شیری ننھا بھی دلچسپ کرداروں میں جلوہ گر ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے