اسنیپ چیٹ

صارفین کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے اسنیپ چیٹ کی جانب سے بہترین فیچر

کیلیفورنیا (پاک صحافت) اسبیپ چیٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ اپنے صارفین کی سیکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لیے ’ اسنیپ میپ ‘ میں ریئل ٹائم لوکیشن شیئرنگ کا فیچر شامل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق کمپنی کالج کیمپس میں جنسی حملوں کی روک تھام کے لیے متعارف کرائے گئے ایک امریکی پروگرام کا حصہ بن گئی ہے۔ اور ’ریئل ٹائم لوکیشن شیئرنگ ‘ کے نام سےاس فیچر کو بھی اسی پروگرام کے تناظر میں متعارف کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس فیچر کی بدولت استعمال کنندہ کسی خطرناک صورت حال میں اپنی ’ لائیو لوکیشن‘ کو ان افراد کے ساتھ شیئر کرسکے گا، جنہیں صارف نے ’ قابل بھروسہ دوست اور رشتے داروں ‘ کی فہرست میں شامل کر رکھاہے۔ رپورٹ کے مطابق اسنیپ چیٹ نے لائیو لوکیشن کے فیچر کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اسے باہمی دوستوں کے درمیان ون ٹو ون سیشن تک محدود کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے