احسن اقبال

سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہم سب کو مل کر کردار ادا کرنا ہوگا۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی ایک بہت بڑا چیلنج ہے جس کے لئے ہم سب کو مل کر بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت نے فلڈ پروٹیکشن پلان 2017 میں بنا یاتھا جس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور نہ ہی اس پروگرام پر گزشتہ 4 سالوں میں ایک روپیہ خرچ کیا گیا۔ اب تک تقریبا ساڑھے گیارہ سو سے زیادہ اموات ہوچکی ہیں، دس لاکھ گھر تباہ ہوچکے ہیں۔

احسن اقبال کا مزید کہنا ہے کہ تین کروڑ کی آبادی سیلاب سے متاثر ہوئی جس کے لئے ابتدائی تخمینے کے تحت دس ارب ڈالر درکار ہوں گے۔ ہم اپنے ریسورسز کے ذریعے سیلاب زدگان کی مدد کریں گے لیکن اس مصیبت کا سامنا پوری قوم نے ملکر کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں بہت بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے اور ہم ایک منظم طریقے سے نئی آبادکاری کرنا چاہتے ہیں جس کے لئے بزنس کمیونٹی سے اپیل کرتاہوں، اوورسیز بھی وزیراعظم ریلیف فنڈ میں ڈونیشن دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے