کورونا وائرس:پاکستان میں ایک ہفتے سے کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

کورونا وائرس:پاکستان میں ایک ہفتے سے کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ

اسلام آباد(پاک صحافت)ملک بھر میں ایک ہفتے سے کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے کو ملا ہے ، فروری کے اختتام سے کورونا وائرس سے متعلق متعدد پابندیاں نرم کیے جانے کے بعد ایک ہفتے کے دوران وائرس کے کیسز میں خاصہ اضافہ دیکھا گیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 592 افراد متاثر ہوئے اور 22 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق اس عالمی وبا کو ملک میں ایک برس سے زائد ہو چکا ہے اور اس دوران وائرس کی 2 لہریں دیکھی جاچکی ہیں اور ماہرین نے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیشِ نظر خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر پابندیاں نہیں لگائی گئیں تو ملک میں وائرس کی تیسری لہر آسکتی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے سلسلے میں اٹھائے گئے اقدامات اور صورتحال کی نگرانی کے لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) قائم کیا گیا تھا جو نہ صرف پابندیوں کے نفاذ یا ہٹانے کا اعلان کرتا ہے بلکہ وبائی صورتحال میں وسائل کی تقسیم بھی اسی کی ذمہ داری تھی۔

مزیدپڑھیں: کورونا وائرس، 24 گھنٹوں میں 39 افراد کا انتقال، 1780 نئے کیسز کی تصدیق

پاکستان میں کورونا وائرس کے اعداد و شمار پر اگر نظر ڈالی جائے تو گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہزار 592 افراد متاثر ہوئے جس کے بعد کیسز کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 92 ہزار 100 ہوگئی۔اسی طرح ملک میں مزید 22 افراد اس وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے اور ان کے انتقال کے بعد ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 13 ہزار 222 تک پہنچ گئی۔

تاہم ملک میں حالات معمول پر آنے کی ایک بڑی وجہ لوگوں کا تیزی سے صحتیاب ہونا بھی ہے اور اس وائرس سے اب تک 94.7 فیصد مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں اور فعال کیسز کی تعداد 18 ہزار 415 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں ان صحتیاب افراد کی تعداد میں ایک ہزار 210 کا اضافہ ہوا، جس کے بعد شفایاب ہونے والوں کی مجموعی تعداد 5 لاکھ 60 ہزار 458 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے