صحیفہ جبار

میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں ایک ماڈل بنوں گی، اداکارہ صحیفہ جبار

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معرورف اداکارہ صحیفہ جبار کا کہنا ہے کہ انہوں نے  کبھی یہ سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ ایک ماڈل بنیں گی۔ اداکارہ صحیفہ جبار نے اس حوالے سے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ  انہیں بچپن سے ہی مشہور ہونے شوق تھا لیکن پٹھان فیملی سے تعلق ہونے کی وجہ سے انہوں نے کبھی ماڈلنگ اور ایکٹنگ کا نہیں سوچا۔ انہوں نے کہا مجھے لگتا تھا کہ میں ایک بہت پڑھی لکھی شخصیت بنوں گی اور  ایک ایسی شخصیت بنوں گی جو بہت مشہور ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق  ایک ویب انٹرویو کے دوران صحیفہ جبار نے اپنے شوبز میں انٹری سے متعلق بات چیت کی اور اس دوران ان کا کہنا تھا کہ بچپن سے ہی ہر شخص کے ذہن میں مشہور ہونے کا شوق پایا جاتا ہے لیکن میں نے کبھی یہ نہیں سوچا تھا کہ میں ایک ماڈل بنوں گی۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ چونکہ وہ پٹھان فیملی سے ہیں اس لیے یونیورسٹی پہنچنے تک انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہ کبھی ماڈلنگ کریں گی لیکن جب کچھ چیزیں آپ کے نصیب میں ہوتی ہیں تو پھر راستے خود بخود بننا شروع ہوجاتے ہیں اور آپ کو لوگ بھی پھر ویسے ہی ملنا شروع ہوجاتے ہیں۔

واضح رہے کہ  اداکارہ صحیفہ جبار نے مزید  بتایا کہ میں نے سب سے پہلا پروجیکٹ یونیورسٹی لائف کے دوران کسی کالج شو میں ریمپ پر واک سے کیا، وہ ریمپ واک وقت میری اور اداکارہ و ماڈل نیہا راجپوت کی پہلی ریمپ واک تھی۔ اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے متعلق انہوں نے بتایاکہ مجھے پہلے آڈیشن کی کال نجی ٹی وی چینل کی طرف سے اپنی مایوں والے دن موصول ہوئی جس پر انہیں کہا کہ 10 دن بعد میری شادی ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ میں کچھ اچھا کرپاؤں گی لیکن اس کے باوجود مجھے آڈیشن پر آنے کے لیے اصرار کیا جاتا رہا، مایوں کے اگلے دن آڈیشن کے لیے گئی اور بہت برا آڈیشن دیا لیکن اس کے باوجود سیلکٹ ہوگئی اورپھر شادی کے 20 دن اپنا پہلے ڈرامے کی شوٹنگ پر پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے