علامہ طاہر اشرفی

عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کا معاملہ ہے، انتشار پھیلانے والوں کو روکا جائے۔ علامہ طاہر اشرفی

اسلام آباد (پاک صحافت) علامہ طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کا معاملہ ہے، انتشار پھیلانے والوں کو روکا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی علامہ حافظ محمد طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ 6 فروری کو سپریم کورٹ کا ایک فیصلہ آیا تھا، اس حوالے سے وکلاء، علماء اور مشائخ سے رابطہ تھا، عقیدہ ختم نبوت ہر مسلمان کا معاملہ ہے ، کچھ لوگوں نے یہ معاملہ بھی سیاست کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی۔

علامہ طاہر اشرفی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت پنجاب سے بھی گزارش ہے کہ ابہامات کو دور کرنے کے لئے سپریم کورٹ میں نظر ثانی اپیل دائر کردے تا کہ انتشار پھیلانے والے کامیاب نہ ہوسکیں۔ ہم کسی کو بھی اجازت نہیں دے سکتے وہ حضور یا مقدسات کا نام لے کر انتشار پھیلانے کی کوشش کرے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب اور مسالک کے ماننے والوں کا ملک ہے، پاکستان کا آئین، قانون، قرآن و سنت کے تابع ہے، پاکستان کے اندر رہنے والوں کی مذہبی آزادی آئین نے طے کردی ہے۔ یہ قانونی معاملہ ہے، متعلقہ وکلاء اور لوگ ہم سے رابطے میں ہیں، تمام امور عدالتوں کے اندر جائیں گے، اس پر سیاست سب سے بڑا جرم ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے