بجلی

مہنگائی کے ستائے عوام پر ایک بار پھر بجلی بم گرانے کی تیاری

اسلام آباد (پاک صحافت) سینٹرل پاور  پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے مہنگائی کے ستائے عوام پر بجلی بم گرانے کی تیاری مکمل کرتے ہوئے ایک بار پھر بجلی مزید مہنگی کرنے کی درخواست کردی۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست فروری کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ نیپرا کے مطابق درخواست میں کہا گیا ہے کہ فروری میں 6 ارب 99 کروڑ یونٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں 65 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائرکردی جس میں بجلی کی قیمتوں میں فروری کےلیے اضافہ مانگا گیا ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق سی پی پی اے نے لائن لاسزکے 16 پیسے فی یونٹ بھی صارفین پر منتقل کرنے کی درخواست کی۔ نیپرا بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواست پر30 مارچ کوسماعت کرے گی۔

واضح رہے کہ درخواست میں کہا گیا کہ فروری میں 6 ارب 99 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جس کی مجموعی لاگت 33 ارب 57 کروڑ رہی اس میں سے 92 کروڑ روپے کی بجلی فرنس آئل پرپیدا کی گئی۔ اس طرح فروری میں فرنس آئل پر11 روپے 89 پیسے فی یونٹ میں مہنگی ترین بجلی پیدا کی گئی۔ نیپرا کے مطابق 30 مارچ کو درخواست کی سماعت کی جائے گی جس میں بجلی کی قیمت بڑھانے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کسی صورت زمینوں پر قبضے کی اجازت نہیں دوں گا۔ صدر آصف زرداری

کراچی (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کسی صورت زمینوں پر قبضے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے