بجلی والا طیارہ

بجلی سے اڑنے والا طیارہ متعارف

نیویارک (پاک صحافت) سائنسدانوں کی جانب سے  فیول پر چلنے والے طیاروں کے بعد اب بجلی سے چلنے والا طیارہ بھی متعارف کر دیا گیا ہے،  غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈکسفورڈ میں امپیریل وار میوزیم میں واقع فارادائر کمپنی کا ہدف ہے کہ 2026 تک یہ بائیو الیکٹرک طیارہ (بیہا) تجارتی پروازوں کے لئے تیار ہو جائے جو دہائی کے اختتام تک ایک مکمل ہوئی سواری کیلئے دستیاب ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ایک ہائبرڈ طیارہ جو ہوور سے بھی زیادہ دھیمی آواز کا حامل ہے ، کا مقصد ماحول دوست ہوائی سفر کی سہولت عوام کو مہیا کرنا ہے۔ خیال رہے کہ مستقبل کا 18 سیٹر ہوائی جہاز ایک ٹرپل باکس ونگ سیٹ کا حامل ہے۔ یہ جنگِ عظیم اول کے مشہور اڑنے والے ریڈ بیرن سے مشابہہ ہے اور اس میں الیکٹرک موٹرز اور بائیو فیول کا مجموعہ شامل ہے۔

واضح رہے کہ الیکٹرک موٹرز ٹیک آف اور لینڈنگ سے شور کی آلودگی کو کم کرنے میں مدد ملے گی کیونکہ کمپنی کاربن نیوٹرل ٹیکنالوجی پر انحصار کرتی ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ بیہا گھریلو ویکیوم کلینر کی طرح شور کی سطح کو تقریبا 70 70 ڈیسیبل (آواز کی پیمائش) تک لے آئے گا جبکہ عام روایتی جیٹ انجن 140 ڈیسیبل تک پہنچ سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

اینڈرائیڈ ڈیوائسز کی تمام ایپس کو ڈارک موڈ پر سوئچ کرنے کا فیچر

(پاک صحافت) گوگل کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز میں ایک ایسے فیچر کا اضافہ کیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے