احسن اقبال

پاکستان کے غریب عوام این آر او نہیں جینے کا حق مانگ رہے ہیں، احسن اقبال

نارووال  (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال نے وزیر اعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے غریب عوام این آر او نہیں سستی بجلی، روزگار اور جینے کا حق مانگ رہے ہیں۔ ان کا  کہنا ہے کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن عمران کہتے ہیں این ار او نہیں دوں گا۔

تفصیلات کے مطابق نارووال میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اور سابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن عمران کہتے ہیں این ار او نہیں دوں گا۔ انہوں نے کہا کہ دوسروں پر تنقید کر نے والے نے آج تک فارن فنڈنگ کیس کا حساب نہیں دیا، دوسروں سے رسیدیں مانگنے والا اپنے تحفوں کی رسیدیں دینے کو تیار نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا، ان کاکہنا تھا کہ اگلے الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو ووٹ نہیں دیں گے، اس لیے حکومت الیکٹرونک ووٹنگ مشین لا رہی ہے۔ مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ اگلا الیکشن ووٹنگ مشین پر نہیں ہوگا، شہباز شریف کو تیسری مرتبہ جیل میں ڈالنے کی کوشش ہورہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے