ماہرہ خان

میرے بڑھتے وزن کیوجہ سے حاملہ ہونے کی خبریں پھیل گئیں، ماہرہ خان کا انکشاف

(پاک صحافت) پاکستانی سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے دوسری بار حاملہ ہونے سے متعلق گردش کرتی خبروں کی تردید کرتے ہوئے اِن خبروں کی وجہ بتا دی۔ گزشتہ روز اداکارہ نے خصوصی طور پر خاتون کے عالمی دن کے موقع پر اپنے یوٹیوب چینل ’میشن‘ کے سیگمنٹ ’ہاٹ سیٹ‘ میں شرکت کی۔ دوران انٹرویو انہوں نے گزشتہ ماہ گردش کرنے والی خبروں کی وجہ سے پردہ اُٹھا دیا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے اپنے حاملہ ہونے سے متعلق تمام خبروں کو بے بنیاد اور جھوٹا قرار دیا۔ ماہرہ خان نے ناصرف حاملہ ہونے سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا بلکہ انہوں نے او ٹی ٹی سیریز ’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دیگر بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہونے کے حوالے سے گردشی خبروں کو بھی جھوٹا قرار دیا۔اُنہوں نے کہا کہ نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دیگر کسی بڑے پراجیکٹس سے دستبردار نہیں ہوئی ہوں۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ بھارتی میڈیا کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ ماہرہ خان نے حاملہ ہونے کی وجہ سے او ٹی ٹی سیریز’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔ تاہم اب ماہرہ خان نے خود بتایا ہے کہ میرا بڑھتا ہوا وزن ان خبروں کے پھیلنے کی وجہ ہے، میرے بڑھتے ہوئے وزن کو دیکھ کر شاید لوگ سمجھتے ہیں کہ میں حاملہ ہوں لیکن ایسا نہیں ہے اور نہ ہی کسی پراجیکٹ سے دستبردار ہوئی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں

شاہ رخ ایک بار پھر ’ڈان‘ بنیں گے، بیٹی سوبانہ بھی ساتھ

(پاک صحافت) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان ایک بار پھر فلموں میں ڈان …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے