کیپٹن صفدر

کیپٹن صفدر کا وفاقی وزرا کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) کیپٹن صفدر نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی ادارے کو دھمکی دینے والوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد کیپٹن صفدر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کو آگ لگانے والے وزیروں پر بغاوت کا پرچہ ہونا چاہئے۔ آج وزرا یہ کہہ رہے ہیں کہ اس الیکشن کمیشن کو آگ لگادیں۔ ایک وزیر سے میں پوچھنا چاہتا ہوں کہ الیکشن کمیشن کوئی کسی فصل کی باقیات نہیں جسے آگ لگا دی جائے۔

کیپٹن صفدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر وزرا اپنے اداروں کو اس طرح آگ لگانے کی بات کریں کیا ا ن پر اے 124 نہیں لگتا؟ یہ بغاوت ہے۔ کنٹونمنٹ انتخابات میں کوئی تعویز گنڈا نہیں چل سکا، یہاں کوئی جادو نہیں چل سکا، یہاں ووٹ کی طاقت تھی، چھوٹے پولنگ سٹیشنز پر عوام نے ان کو کور کیا ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے