سراج الحق

وزیراعظم اپوزیشن کو رگڑنے کے بجائے حکومت کی پونے 4 سالہ کارکردگی بتائیں۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اپوزیشن جماعتوں کے خلاف زبان درازی اور الزام تراشی کرنے کے بعد اپنی پونے چار سال کی کارکردگی بتائیں تاکہ قوم کو پتا چلے کہ انہوں نے کوں سا تیر مارا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد اپوزیشن کا آئینی و جمہوری حق ہے۔ وزیراعظم کنٹینر پر سوار ہونے کے بجائے سامنا کریں۔ وزیراعظم الیکشن کمیشن کے قوانین کی دھجیاں اڑا رہے ہیں اور دوسری طرف اپنے جلسوں میں مغرب میں قانون کی بالادستی کی بات بھی کرتے ہیں۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ ثابت ہوگیا کہ پی ٹی آئی کے پاس ملک کو درپیش بحرانوں کے حل کے لیے کوئی وژن نہیں۔ سابق حکمرانوں نے بھی معیشت اور اداروں کو تباہ کیا۔ قوم کو بتانا چاہتا ہوں کہ اسٹیٹس کو سے نجات حاصل کرنے سے ہی ملک آگے بڑھ سکتا ہے۔ جاگیرداروں اور وڈیروں سے جان چھڑانا ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے