شرجیل میمن

عمران خان نے دوبارہ گرفتاری پر 22 کروڑ عوام کو دھمکی دی ہے۔ شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عمران خان نے کہا کہ دوبارہ گرفتار کیا تو ری ایکشن دوبارہ ہو گا، یہ دھمکی 22 کروڑ عوام کو تھی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ عمران خان ملکی سالمیت کیخلاف جو کام کرے وہ معاف ہے، پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو کبھی انصاف نہیں ملا، ایک ملک میں 2 قانون نہیں چل سکتے، ملک کو ڈنڈے اور بدمعاشی سے ملک کو چلایا جا رہا ہے۔

شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جو مانگ رہا ہے وہ بھی مل گیا، جو نہیں مانگ رہا وہ بھی مل گیا۔ عمران خان کو جو ضمانت ملی وہ کسی کو ملی نہ ملے گی، عدالتوں میں عمران نیازی کیلئے ضمانتوں کا اتوار بازار لگا ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سب کیلئے یکساں حقوق کی اہمیت کہاں گئی، اس شخص کو سب معاف ہے، اسے بلینکٹ ضمانت دی گئی۔ عدالت کو کیوں نہیں کہا میرے کارکنوں کو بھی رہا کرو۔ ان کی اقتدار کی بھوک ختم نہیں ہو رہی۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے