نفیسہ شاہ

سندھ کو فتح کرنے کے خواب کی کبھی تعبیر نہیں ہوگی۔ نفیسہ شاہ

کراچی (پاک صحافت) نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ سلیکٹڈ کی جانب سے سندھ کو فتح کرنے کے خواب کی کبھی تعبیر نہیں ہوگی۔ قول و فعل میں تضاد رکھنے والے سندھیوں کے دل نہیں جیت سکتے۔

تفصیلات کے مطابق رہنما پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم اور ان کے حواری سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھنا چھوڑ دیں، کیونکہ سندھ سمیت ملک بھر میں ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بے نظیر بھٹو کے جیالے قول و فعل میں تضاد رکھنے والوں کو کبھی برداشت نہیں کرتے۔

رہنما پیپلزپارٹی نفیسہ شاہ کا مزید کہنا ہے کہ اس وقت عام آدمی خودکشی کرنے پر مجبور ہے، مہنگائی آئے روز بڑھتی جارہی ہے جبکہ ملکی معیشت تباہ ہوچکی ہے۔ حکمران اور اشرافیہ غریب کا خون چوس رہے ہیں۔ اقتدار کے مزے لوٹنے والے سب ٹھیک ہے کا راگ الاپ کر سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھ رہے ہیں جس کی کبھی تعبیر نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

امریکی پابندیوں کی پروا نہیں، وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے