جنت مرزا فلم

مداحوں کا انتظار ختم، جنت مرزا کی پہلی فلم کا ٹریلیر جاری

لاہور (پاک صحافت)  جنت مرزا کی فلم کا انتظار کرنے والے مداحوں کی انتطار کی گھڑیاں ختم ہونے جارہی ہیں، خیال رہے کہ ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کی پہلی لالی ووڈ فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ یاد رہے کہ جنت مرزا کی فلم کے ہدایت کار سید نور جبکہ صفدر ملک فلم کے پروڈیوسر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کی پہلی فلم تیرے باجرے دی راکھی کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے فلم کی کاسٹ میں اداکار عبداللہ خان، صائمہ نور ، جنت مرزا، اور دیگر مشہور اداکار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ مشہور ٹک ٹاکر جنت مرزا کی فلم فلم تیرے باجرے دی راکھی عید الفطر پر ریلیز کی جائے گی۔ یاد رہے کہ فلم کو کچھ وقت قبل ریلیز ہونا تھا تاہم کورونا کی وجہ سے فلم کی ریلیز تاخیر کا شکار رہی۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے