ٹک ٹاک

میٹا اور یوٹیوب کی تمام کوششوں کے باوجود بھی ٹک ٹاک ایک بار پھر سرفہرست

کراچی (پاک صحافت) میٹا اور یوٹیوب کی تمام کوششوں کے باوجود بھی  2022 کی پہلی سہ ماہی میں بھی ٹک ٹاک ایپ ڈاؤن لوڈ چارج پر پہلے نمبر پر ہے۔ سینسر ٹاور نامی ویب سائٹ کے مطابق اس سال کے پہلے تین ماہ میں میٹا کی کوئی ایپ ٹک ٹاک سےزائد ڈاؤن لوڈ نہیں ہوئی ہے اور یوں ٹک ٹاک کا پلڑا بھاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق اگرچہ میٹا یعنی فیس بک نے بالخصوص امریکا اور یورپ میں مقبولیت بڑھانے کے لیے ویڈیو مونیٹائزیشن اور ای کامرس کو کئی طرح استعمال کیا ہے لیکن اس کے باوجود یہ ٹک ٹاک سے نہیں جیت سکی ہے۔ اس سے قبل بھی سال 2021 میں ٹک ٹاک نے راکٹ کی رفتار سے ترقی کی ہے۔ دوسری جانب یوٹیوب نے اسی طرز پر شارٹس کے فروخت کے لیے بہت کوشش کی اور رقم کا لالچ بھی دیا ہے لیکن ٹک ٹاک گہری جڑوں کے ساتھ اپنے مقام پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ صرف یہی نہیں بلکہ ٹک ٹاک ویڈیو ایڈٹ کرنے والی ایک ایپ کیپ کٹ بھی اس کے ساتھ مقبول ہوئی ہے اور ترقی کے کئی درجے طے کئے ہیں۔ دوسری جانب فیس بک نے اپنی توجہ میٹاورس کی جانب کررکھی ہے جبکہ انسٹاگرام نے بہت مرتبہ اپنے اعداد و شمار پیش کرنے سے دامن بھی چھڑایا ہے۔ ٹک ٹاک کے علاوہ اسی کا چینی ورژن ڈویِن بھی تیزی سے ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ میں شامل ہے ۔ لیکن حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ٹک ٹاک ایپس کی ڈاؤن لوڈنگ اور وقت گزارنے کے دورانیے دونوں میں ہی اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے