سراج الحق

آئی ایم ایف اور مافیاز کی موجودگی میں حکومت ربڑ سٹمپ سے زیادہ کچھ نہیں۔ سراج الحق

دیر (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور مافیاز کی موجودگی میں پی ٹی آئی حکومت صرف ربڑ سٹمپ کا کردار ادا کررہی ہے جبکہ تمام پالیسیاں آئی ایم ایف اور مافیاز بناتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے دیر میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت تیسری بار عوام دشمن بجٹ پیش کررہی ہے۔ آئی ایم ایف کے خواہش پر ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کی نئی لہر آنے والی ہے جس سے عوام کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ جس طرح تین سالہ دور حکومت میں کسی ادارے میں بہتری نظر نہیں آرہی، اسی طرح غریب عوام کے لیے اس بجٹ میں کچھ بھی نظر نہیں آرہا ہے۔ حکومت کے تین سالوں میں مزید دو کروڑ سے زائد لوگ خط غربت کے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، بے روزگاری میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے اور لاکھوں لوگ اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ بجٹ میں آٹا، چینی، دالوں سمیت دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں۔ حکومت بجلی، پٹرولیم مصنوعات اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے باز رہے اور فوری طور پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے