شیری رحمان

عدالت سے کسی مجرم کو اتنی سہولیات اور مراعات نہیں ملیں جتنی’لاڈلے خان‘ کو مل رہی ہیں، شیری رحمٰن

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ آج پھر عدالت سماعت میں ’مفرور خان‘ کو بلاتی رہی لیکن وہ پیش نہیں ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ عدالت سے کسی مجرم کو اتنی سہولیات اور مراعات نہیں ملیں جتنی’لاڈلے خان‘ کو مل رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر شیری رحمٰن نے لکھا کہ عمران خان نے کہا تھا ’میں گھر پہ نہیں، 7 تاریخ کو عدالت میں پیش ہوں گا‘، آج پھر عدالتی نظام اور قانون کی دھجیاں اڑا رہا ہے۔انہوں نے لکھا کہ یہی وہ ملک کی اشرافیہ اور مافیا ہے جو خود کو قانون سے بالا سمجھتی ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ توشہ خانہ سے چوری نہیں کی تو عدالت میں تلاشی دینے سے کیوں ڈر رہے ہیں؟

واضح رہے کہ شیری رحمٰن نے لکھا کہ کون سے مجرم کے لیے عدالت پورا پورا دن انتظار کرتی ہے؟ ہمارے رہنماؤں کو پابندی سے عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا جاتا تھا، قانونی اور عدالتی اصول سب کے لیے ایک کیوں نہیں؟ عمران خان توشہ خانہ کیس کی عوامی سماعت کا مطالبہ کرتے تھے، چور چور کی سیاست کرنے والے اپنی چوری کا جواب دینے سے کیوں بھاگ رہے ہیں؟

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے