فلم

فلم گھبرانا نہیں کا پہلا ٹریلر جاری

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعظم عمران خان کے مشہور جملے ’گھبرانا نہیں ہے‘ پر بنائی جانے والی رومانٹک کامیڈی ایکشن فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ مذکورہ فلم کا مختصر ٹیزر دسمبر 2021 میں جاری کیا گیا تھا، جب کہ اس کی شوٹنگ 2020 میں ہی شروع کردی گئی تھی جس کے بعد مداحوں کو اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے تاہم اب اس فلم کا ٹریلر منظرِ عام پر آ چُکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس فلم کے ٹریلر میں تمام مرکزی کرداروں کو دکھایا گیا ہے لیکن مختصر دورانیے کے اس ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، اس ٹریلر کو دیکھ کر یہ معلوم ہوتا ہے کہ صبا قمر کا کردار سب سے نمایاں اور منفرد ہوگا جو ایک طرف سید جبران کی محبت کے طور پر دکھائی دیتی ہیں تو دوسری طرف وہ زاہد احمد سے بھی رومانس کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

واضح رہے کہ ٹریلر میں صبا قمر کو فلم کے مرکزی ولن یعنی نیر اعجاز کی ہونے والی بیوی کے طور پر بھی دکھایا گیا ہے، جس سے عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں صبا قمر کا کردار سب سے مختلف ہوگا۔ نیر اعجاز فلم میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گے ٹریلر میں ایکشن، کامیڈی اور رومانس سمیت جنگ، برے اور بھلے لوگوں کے درمیان لڑائی اور مجبوریوں کو بھی دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عرفی جاوید کے منفرد گاؤن کا جادو بلآخر چل گیا

(پاک صحافت) اپنے بے باک لباس کے باعث شہرت حاصل کرنے والی بھارتی اداکارہ عرفی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے