نوازشریف چوہدری سالک

چوہدری سالک کی نوازشریف سے ملاقات، چوہدری شجاعت کا اہم پیغام پہنچایا

لندن (پاک صحافت) چوہدری سالک نے نواز شریف سے اہم ملاقات کی ہے اور اپنے والد چوہدری شجاعت کا اہم پیغام پہنچایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری بورڈ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین نے سابق وزیراعظم و مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی ہے۔ لندن میں ہونے والی ملاقات میں مریم نواز، حسین نواز اور حسن نواز بھی موجود تھے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری سالک حسین نے نوازشریف کی خیریت دریافت کی اور چوہدری شجاعت کا پیغام پہنچایا۔ ملاقات میں موجودہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں ملک کو درپیش مشکلات سے نکالنے کیلئے مستقبل میں بھی ساتھ چلتے رہنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے