کورونا وائرس کی نئی قسم

بھارت میں تیزی سے پھیلتی کرونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ میں داخلہ

لندن (پاک صحافت) کورونا وائرس کی نئی قسم نہ یہ کہ صرف بھارت میں تیزی سے پھیل رہی ہے بلکہ کورونا وائرس کی نئی قسم اب برطاینہ پہونچ کر وہاں بھی تیزی سے پھیل رہی ہے۔

اب تک جمع کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق 77 برطانوی شہریوں میں نئی بھارتی قسم بی ون617 کے انفیکشن کی تصدیق کی گئی ہے۔ برطانوی وزارت صحت کے مطابق یہ مریض 14 اپریل تک رپورٹ ہوئے۔

برطانوی وزارت صحت کا مزید کہنا ہے کہ تصدیق کیے گئے کیسز میں سے 73 مریضوں کا تعلق برطانیہ جب کہ 4 کیسز کا تعلق اسکاٹ لینڈ سے ہے۔ یہ پہلی دفعہ ہے کہ برطانیہ میں پی ایچ ای نے نئی کرونا قسم سے متعلق رپورٹ کیا ہے۔

وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ وائرس کی ایک ایسی قسم ہے جس سے متعلق تاحال کوئی تحقیق نہیں کی گئی، جب کہ اس سے متعلق جانچ پڑتال جاری ہے، یہ ایک انتہائی مہلک قسم ہے، جو تیزی سے انسانی جسم اور اس کی قوت مدافعت پر اثر کرتی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق کرونا کی نئی بھارتی قسم میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت ہے۔ برطانیہ نے بھارت کو اب تک ریڈ لسٹ میں شامل نہیں کیا۔ دوسری جانب بھارت میں کرونا وائرس کی بگڑتی صورت حال کے باعث نئی دلی میں ویک اینڈ کرفیو کے نفاذ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

نئی دپلی کے وزیر اعلیٰ کیجریوال کا کہنا ہے کہ کرونا کنٹرول کرنے کیلئے ویک اینڈ کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ بھارت کی کئی ریاستوں میں کرونا ویکسین بھی کم پڑ گئی ہیں، جب کہ وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا عمل بھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

بنلسون

نیلسن منڈیلا کا پوتا: فلسطینیوں کی مرضی ہماری تحریک ہے

پاک صحافت جنوبی افریقہ کے سابق رہنما نیلسن منڈیلا کے پوتے نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے