ویوو 01

اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی ویوو کا وائے 01، ایک نیا انٹری لیول اسمارٹ فون

کراچی (پاک صحافت) ویوو کی جانب سے اب تک اسمارٹ فون کے ضمن میں کئی شاہکارمتعارف کروائے جاچکے ہیں جو نت نئے اور بہترین فیچر کی بدولت صارفین کی پزیرائی حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ اسی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ویوو نے ایک انٹری لیول فون وائے 01 متعارف کروایا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویوو کے اس حیرت انگیز فون میں 6.51 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے ایچ ڈی پلس ریزلوشن سپورٹ کے ساتھ دیا گیا ہے۔ جبکہ دیگر فون کی طرح اس میں بھی 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا واٹرڈراپ نوچ میں چھپا ہوا ہے۔ ویووکے اس فون کا ایک منفرد فیچراس کے بیک پر پلاسٹک کور ہونا ہے جس میں پٹیوں کی طرز کا ڈیزائن موجود ہے اور 13 میگا پکسل سنگل بیک کیمرا دیا گیا ہے۔

واضح رہےکہ ویوو کے اس فون وائے 01 کے اندر میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی ہیلیو پی35  پراسیسر موجود ہے۔ فون میں اینڈرائیڈ 11 (گوایڈیشن) آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج فن ٹچ او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے۔ ویوو کمپنی نے اپنی سابقہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے اس نئے فون میں 2 سے 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج فراہم کر رہا ہے جس میں ایس ڈی کارڈ کے ذریعے ایک ٹی بی تک کا اضافہ کیا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے