مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو دوبارہ جیل منتلق کردیا گیا

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے بیٹے حمزہ شہباز کو دوبارہ جیل منتلق کردیا گیا

قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت پوری ہونے کے بعد دوبارہ جیل منتقل کر دیا گیا۔

جیل منتقلی سے قبل پنجاب اسمبلی کے اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی اور امیر جماعت اسلامی سراج الحق سمیت مختلف سیاسی رہنماؤں نے شہباز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔

واضح رہے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی پیرول پر رہائی کی مدت کل ختم ہو رہی تھی لیکن اس میں 24 گھنٹے کی توسیع کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو ان کی والدہ کے انتقال پر 27 نومبر کو 5 دن کے لیے کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہا کیا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور صوبائی کابینہ نے شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو 5 روز کے لیے پیرول پر رہا کرنے کی منظوری دی تھی جس کے بعد جیل حکام نے انہیں رہا کردیا۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) نے 29 ستمبر کو لاہور ہائی کورٹ میں آمدن سے زائد اثاثہ جات اور منی لانڈرنگ کیس میں درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد شہباز شریف کو گرفتار کیا تھا جبکہ پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو بھی اسی کیس میں 11 جون 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے