ماڈل و اداکارہ

علیزے گبول کی طلاق سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں

کراچی (پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ و ماڈل علیزے گبول کی طلاق سے متعلق تمام افواہیں دم توڑ گئیں۔  خیال رہے کہ علیزے گبول کی شوہر سے علیحدگی کی افواہیں زیرگردش تھیں ایسے میں انہوں نے خود بھی اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ عارضی طور پر بند کردیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق علیزے آج کل شوہر کے ہمراہ اٹلی میں موجود ہیں۔ اب آج کل اداکارہ و ماڈل شوہر کے ہمراہ اٹلی کے شہر میلان سے سیر سپاٹوں کی تصاویر اپنے اکاؤنٹ کی زینت بناتی ہیں۔ رواں برس ماہِ فروری میں اداکارہ نے خاموشی سے دوسری شادی کرلی تھی اور اس وقت شوہر کی شناخت بھی نہیں کروائی تھی۔

واضح رہے کہ  ماڈل و اداکارہ علیزے گبول اس سے قبل اُسامہ نامی شخص کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں جن سے ان کی ایک بیٹی میرال ہے۔ خیال رہے کہ علیزے گبول کی پہلی شادی نامعلوم وجوہات کی بناء پر ایک سال کے مختصر عرصے میں ہی اختتام پذیر ہوگئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان

(پاک صحافت) بھارتی اداکار سونو سود واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے پر پریشان ہوگئے، اس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے