فیس بک

فیس بک نے خاموشی سے نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا

کراچی (پاک صحافت) دنیا کے مقبول ترین سوشل میڈیا نیٹ ورک فیس بک میں خاموشی سے کئی نئے فیچرز کا اضافہ کر دیا گیا ہے۔ میٹا کی جانب سے فیس بک میں مختصر ویڈیوز کے سیکشن ریلز کے حوالے سے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک میں ریلز کے دورانیے کو بڑھا دیا گیا ہے۔ اب صارفین 60 سیکنڈ کی بجائے 90 سیکنڈ کی ویڈیو ریلز میں پوسٹ کر سکیں گے۔ خیال رہے کہ انسٹاگرام میں جولائی 2022 میں ریلز کا دورانیہ 90 سیکنڈ کر دیا گیا تھا اور اب فیس بک میں ایسا کیا گیا ہے۔ اسی طرح انسٹاگرام کے بعد اب فیس بک ریلز کے لیے بھی کسی گانے سے ویڈیو کو sync کرنے کا فیچر Grooves متعارف کرا دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ کمپنی کے مطابق اس فیچر کے لیے visual beat technology کو استعمال کیا گیا ہے۔ ایک اور فیچر میموریز سے ریلز تیار کرنے کا ہے جبکہ صارفین ٹرینڈنگ ٹیمپلیٹس کو بھی ریلز ویڈیوز کے لیے استعمال کر سکیں گے۔ میٹا نے بتایا کہ ریلز ویڈیوز کی مقبولیت میں بہت تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور ان کو دیکھنے والوں کی تعداد میں ایک سال کے دوران دوگنا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

میٹا کی ایپ تھریڈز کے صارفین کی تعداد 15 کروڑ سے متجاوز

(پاک صحافت) میٹا کی جانب ایکس (ٹوئٹر) کے مقابلے پر متعارف کرائے جانے والی سروس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے