مریم نواز کا لوہاری گیٹ میں اہم خطاب، عوام سے 13 دسمبر کے جلسے میں آنے کی اپیل کردی

مریم نواز کا لوہاری گیٹ میں اہم خطاب، عوام سے 13 دسمبر کے جلسے میں آنے کی اپیل کردی

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لوہاری گیٹ میں اہم خطاب کرتے ہوئے عوام سے 13 دسمبر کے جلسے میں آنے کی اپیل کردی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ لاہور اب پاکستان پر مسلط کی گئی حکومت کو گرانے جارہا ہے، جلسہ تو ابھی اتوار کو ہے، لاہور نے قدم قدم پر جلسے کردیئے۔

مریم نواز نے لوہاری گیٹ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میاں صاحب نے مجھے کہا کہ تم نےخود جاکر لاہوریوں کو جلسے کی دعوت دینی ہے۔

رہنما ن لیگ نے کہا کہ نوازشریف کے مخالفین انہیں لاہور کا طعنہ دیتے ہیں، جب لاہور بولتا ہے تو پورا پاکستان بولتا ہے، 13 دسمبر کو لاہور بولےگا، ووٹ چورو، جان چھوڑو۔

مریم نواز نے کہا کہ انھوں نے آپ کے لیڈران کو بدنام کرنےکی کوئی کسر نہیں چھوڑی، سلیکٹرز اور سلیکٹڈ کی سرتوڑ کوشش کے باوجود پاکستان میں نوازشریف کی آواز موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوکہتا تھا میں این آر او نہیں دوں گا آج وہ نوازشریف سے این آر او مانگ رہا ہے، لاہور والو! آخری فیصلہ ہونا ہے، اس حکومت کو گھر جانا ہے، ان کوآخری دھکا لگانے کے لیے13 دسمبر کو جلسےمیں آنا ہے، اس جعلی، نالائق اور ووٹ چور حکومت کو رخصت کرنے آنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

کامران ٹیسوری

دنیا کو امن، دوستی اور بھائی چارے کا پیغام دینا چاہتے ہیں۔ گورنر سندھ

کراچی (پاک صحافت) گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ دنیا کو امن، دوستی اور بھائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے