وانگ وین

امریکہ کا اصل چہرہ سامنے آگیا: چین

بیجنگ {پاک صحافت} چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ مزید دنیا کے عوام کو گمراہ نہیں کر سکتا ہے۔

وانگ وین نے امریکہ میں منعقد ہونے والی ڈیموکریسی کانفرنس پر تنقید کی۔

انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس نے امریکہ کے چہرے سے وہ نقاب ہٹا دیا جس کے تحت وہ جمہوریت کا حامی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے۔

چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکا میں ہونے والی ڈیموکریسی کانفرنس کو دنیا کے چند لوگوں نے ہی خوش آمدید کہا جب کہ امریکی فوجی مداخلت اور نسل کشی کی ویڈیوز زیادہ دیکھی گئیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خود کو جمہوری ظاہر کرنے کا امریکی اقدام ناکام ہو گیا ہے۔

حال ہی میں امریکہ میں جمہوریت کے بارے میں ایک بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی، حالانکہ امریکہ کے اندر بہت سے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان کے ملک میں جمہوریت کمزور ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ اور اس کے حواریوں نے مغربی جمہوریت کے قیام کے مقصد سے 20 سال تک افغانستان پر قبضہ کیا جس کے بعد انہیں انتہائی ذلت آمیز طریقے سے وہاں سے بھاگنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکہ یونیورسٹی

امریکہ میں احتجاج کرنے والے طلباء کو دبانے کیلئے یونیورسٹیوں کی حکمت عملی

(پاک صحافت) امریکی یونیورسٹیاں غزہ میں نسل کشی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے والے طلباء …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے