معروف گلوکار

عاطف اسلم کی نئے گانے کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی

کراچی (پاک صحافت) معروف پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کی 3 سال بعد ایک بار پھر اپنے نئے گانے کے ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں واپسی ہوگئی ہے۔ ان کی واپسی پر بھارتی مداح خوشی کا اظہار کرتے ہوئے عاطف اسلم کا کھلے دل سے استقبال کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ ہفتے ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی فلم ’لوَر‘ کے لیے گایا گیا گانا ’رنگریزہ‘ گزشتہ روز یوٹیوب پر ریلیز کے ساتھ ہی پاکستان، بھارت اور بنگلہ دیش میں ٹرینڈ کرنے لگا، خاص طور پر بھارتی شائقین سپر اسٹار کی واپسی پر خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ عاطف اسلم کا یہ نیا گانا ریلیز کے بعد 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں یوٹیوب پر 20 لاکھ سے زائد مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ پاکستانی گلوکار کے بھارتی مداحوں نے ٹوئٹر پر اس گانے اور عاطف اسلم کی واپسی کو بھرپور انداز میں سراہا، اس گانے کا ہیش ٹیگ بھی ٹوئٹر پر مسلسل ٹرینڈ کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

عمران عباس

عمران عباس کا حاسدین سے پریشان مداحوں کو دلچسپ مشورہ

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عمران عباس نے حاسدین سے پریشان لوگوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے