شہباز شریف

شہبازشریف کیجانب سے بڑھتے ہوئے دہشتگردانہ واقعات پر تشویش کا اظہار

اسلام آباد (پاک صحافت) شہباز شریف نے ملک بھر میں بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کو عوام کی جان و مال کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے بلوچستان کے علاقے پسنی کے قریب سیکیورٹی اہلکاروں پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتے ہوئے دہشت گردانہ واقعات تشویشناک ہیں۔

شہباز شریف کا مزید کہنا ہے کہ پسنی کے قریب حملے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان کی شہادت پر بے حد دکھ ہے۔ شہباز شریف کا اظہار افسوس کرتے ہوئے کہنا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور اہل خانہ کو صبر جمیل دے۔ یاد رہے کہ پسنی کے قریب دہشت گردانہ حملے میں سیکیورٹی فورسز کے دو اہلکار شہید ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے