شاہد خاقان عباسی

ڈیلی میل کے مطابق شہبازشریف کے خلاف کوئی ثبوت نہیں، شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے  مسلم لیگ ن کے صدر کے خلاف حکومتی الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ڈیلی میل کے مطابق شہبازشریف کیخلاف کوئی ثبوت نہیں۔شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ڈیلی میل شہبازشریف کیس میں کوئی جواب نہیں دے سکا۔

تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  شہبازشریف کیخلاف پیسے لے کرنوکریاں دینے کا کوئی چارج نہیں ، مشرف دورمیں بھی تحقیقات ہوئیں لیکن کچھ نہیں ملا ، شہبازشریف دورمیں پیسوں کے عوض تعیناتیاں نہیں ہوتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ  شہبازشریف کیخلاف پیسے لے کرنوکریاں دینے کا کوئی چارج نہیں ، مشرف دورمیں بھی تحقیقات ہوئیں لیکن کچھ نہیں ملا، شہباز شریف دورمیں پیسوں کے عوض تعیناتیاں نہیں ہوتی تھیں۔

واضح رہے کہ دوسری جانب  شاہد خاقان عباسی نے جاری بیان میں پی ٹی آئی حکومت کو تنقید کا نشانہ  بناتے ہوئے مزید کہا کہ اس وقت  پنجاب میں پیسے لے کر تعیناتیاں کی جا رہی ہیں۔ خیال رہے کہ عدالت نے شہباز شریف سمیت دیگر کی عبوری ضمانت کی درخواستیں خارج کرنے کی استدعا مسترد کر دی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے