متحدہ اپوزیشن

پوری قوت سے حکومت کی سیاہ قانون سازی کا راستہ روکیں گے، اپوزیشن جماعتوں کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) اپوزیشن جماعتوں نے مفقہ طور پر اعلان کیا ہے کہ کل پوری قوت سے حکومت کی سیاہ قانون سازی کا راستہ روکیں گے۔ ذرائع کے مطابق  حکومتی قانون سازی روکنے کے لئے متحدہ اپوزیشن نے تمام ارکان کو کل پارلیمان میں حاضری یقینی بنانے کی بھی  ہدایت کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کی زیر صدارت اپوزیشن جماعتوں کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا، جس میں متحدہ اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے کل کے مشترکہ اجلاس کیلئے حکمت عملی طے کرلی ہے۔ خیال رہے کہ مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں اپوزیشن چیمبر میں ہوا۔

واضح رہے کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ متحدہ اپوزیشن کے قائدین اپنی اپنی جماعتوں کے اراکین کی حاضری یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پرشہبازشریف کا کہنا تھاکہ حکومت نے ملک کو معاشی زوال اورعوام کو مہنگائی کے وبال میں مبتلا کیا، یہ ظالم حکومت سیاہ قوانین سے زندگی نہیں پاسکتی، حکومت گرتی ہوئی دیوار ہے، سہارے اسے بچا نہیں سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے