ترجمان دفتر خارجہ

پاکستان منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر عالمی برادری کے شانہ بشانہ ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ نے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر بیان جاری بیان میں کہا ہے کہ پاکستان منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر عالمی برادری کے شانہ بشانہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے منشیات کے استعمال اور اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن کے موقع پر بیان جاری بیان میں کہا کہ منشیات کی غیر قانونی پیداوار، اسمگلنگ ہمسائے میں بڑا مسئلہ ہے، پاکستان منشیات کی پیداوار، اسمگلنگ کے خلاف عالمی، علاقائی کاوشوں میں صفحہ اول پر رہا، آج کا دن منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کے پختہ عزم کا اظہار ہے۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان پوست سے پاک ملک ہے تاہم آبادی پوست کی علاقائی پیداوار، تجارت سے متاثرہ ہے، منشیات صحت عامہ ہی نہیں، سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے بھی نقصان دہ ہے، منشیات، قومی سلامتی، خوشحالی کے لیے بھی چیلنج ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں، آئندہ نسلوں کو منشیات سے بچانا، محفوظ، خوشحال دنیا کے لیے ناگزیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے