معروف گلوکار

عاطف اسلم کی اذان دیتے ویڈیو وائرل

(پاک صحافت) پاکستان میوزک انڈسٹری سے وابستہ اور دنیا بھر میں اپنی گلوکاری کا لوہا منوانے والے عاطف اسلم کی اذان دیتے ہوئے ویڈیو وائرل ہو گئی۔دوسری جانب اداکار بلال قریشی نے بھی اس ویڈیو کو انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا اور لکھا ہے کہ ’ما شاء اللّٰہ! میں نے ایک بار انہیں یہ کہتے سنا تھا کہ ان کی سب سے بڑی خواہش ہے کہ وہ خانہ کعبہ میں اذان دیں‘۔

تٖفصیلات کے مطابق حال ہی میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک شخص کو سُریلی آواز میں اذان دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ مذکورہ ویڈیو کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس ویڈیو میں اذان دینے والا شخص اور کوئی نہیں بلکہ پاکستانی مقبول ترین گلوکار عاطف اسلم ہیں۔ سوشل میڈیا صارف کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کے کیپشن سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر اورلینڈو کی ایک مسجد میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جہاں سوشل میڈیا صارفین اس ویڈیو کو بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں اور ان کی مسحور کُن آواز سے لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں ساتھی گلوکارہ آئمہ بیگ نے بھی اس ویڈیو کو اپنی انسٹا اسٹوری پر شیئر کیا اور کیپشن میں لکھا ’خواب‘۔خیال رہے کہ عاطف اسلم اس سے قبل اپنی آواز میں نعت اور حمد بھی پڑھتے رہے ہیں اور کوک اسٹوڈیو کے لیے ان کی قوالی ’تاجدارِ حرم‘ بے حد مقبول ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں

عاصم اظہر کی تمام انسٹاپوسٹس ڈیلیٹ، آخر ماجرا کیا ہے؟

(پاک صحافت) معروف گلوکار و اداکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام پوسٹس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے