سراج الحق

عمران خان جتنا مرضی جھوٹ بول لیں، اب عوام اعتبار نہیں کریں گے۔ سراج الحق

لاہور (پاک صحافت) سراج الحق کا کہنا ہے کہ عمران خان کی نااہلی و نالائقی اور جھوٹ و فراڈ سب عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے، اب عمران خان جتنا مرضی جھوٹ بول لیں، عوام اعتبار نہیں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ حکومت جاتے جاتے عوام پر خودکش حملے کررہی ہے۔ پیٹرول اور بجلی کے بعد گیس کی قیمتیں بڑھانے کی بھرپور تیاری ہورہی ہے، منی بجٹ کے بعد اوگرا بل بھی سینیٹ سے اپوزیشن کی ملی بھگت سے پاس ہوا۔

سراج الحق کا مزید کہنا ہے کہ ملک پر عملاً آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی اجارہ داری قائم ہے، واشنگٹن کے احکامات اسلام آباد میں بیٹھے حکمران آنکھیں بند کرکے نافذ کردیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک پر مسلط حکمرانوں نے 22 کروڑ غیور پاکستانیوں کو استعمار کا غلام بنا دیا، قوم استعمار کے وفاداروں کا مکمل بائیکاٹ کرے۔

یہ بھی پڑھیں

سیلاب

خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچادی، 17 بچوں سمیت 42 جاں بحق

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حالیہ بارش نے تباہی مچادی ہے، خیبرپختونخوا میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے