اسرائیل میں دونوں اتحادی جماعتوں میں شدید اختلاف، صہیونی حکومت کے گرنے کے امکانات

اسرائیل میں دونوں اتحادی جماعتوں میں شدید اختلاف، صہیونی حکومت کے گرنے کے امکانات

اسرائیل کے حکمراں اتحاد میں پیدا ہونے والے اختلافات کے بعد صہیونی حکومت کے خاتمے اور ملک میں کنیسٹ کے نئے انتخابات کی تیاری کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے کے لیے ایوان میں پیش کردہ بل پر ا بتدائی رائے شماری کی، بل کے حق میں 61 اور مخالفت میں 54 ووٹ ڈالے گئے، بل پر مجموعی طورپر تین بار رائے شماری کی جائے گی اور اس کے بعد یہ بل نافذ العمل ہوگا۔
اسرائیلی حکومت نے تقریبا نصف ارکان نے موجودہ بحران پر پارلیمنٹ کو تحلیل کرنے اور ملک میں نئے انتخابات کے حق میں رائے دی۔

خیال رہے کہ اسرائیل کی موجودہ حکمراں جماعت لیکوڈ اوراس کی اتحادی ‘ بلیو وائٹ’ پارٹی کے درمیان نئے مالی سال کے بجت اور کابینہ کی آئینی کمیٹی کو فعال بنانے کے حوالے سے اختلافات پائے جاتے ہیں۔

بلیو وائٹ پارٹی کے رہنما اور وزیر دفاع بینی گینٹز نے وزیراعظم نیتن یاہو پراقتدار سے چمٹے رہنے کا الزام عاید کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم خود کو کرپشن کیسز میں بچانے کے لیے پارلیمنٹ اور وزارت عظمیٰ کے عہدے کا سہارا لینے کی کوشش کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

جان کربی

وائٹ ہاؤس: ہمیں غزہ جنگ کو ختم کرنا چاہیے؛ امریکا میں ہونے والے تمام اسرائیل مخالف مظاہروں کے پیچھے ایران نہیں ہے

پاک صحافت وائٹ ہاؤس کی قومی سلامتی کونسل کے اسٹریٹجک کمیونیکیشن کے ترجمان اور کوآرڈینیٹر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے