عائزہ خان

عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران آگ لگنے کے واقعے میں بال بال بچ گئیں

(پاک صحافت) پاکستانی معروف و خوبرو اداکارہ عائزہ خان ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران آگ لگنے کے واقعے میں بال بال بچ گئیں۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے ڈرامے کے سیٹ سے ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شوٹنگ کے دوران اداکار، ہدایتکار کی ہدایت ملتے ہی سین ریکارڈ کروانے کے لیے پہلے سے آگ لگی ہوئی شال اُٹھا کر دوسری جانب پھینکتی ہیں تاہم اسی اثناء میں آگ کے کچھ شعلے زمین پر پھیل جاتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں کہ عائزہ خان زمین پر پھیلے ہوئے شعلوں سے لاعلم پیچھے کی جانب ہٹتی ہیں تو ان کا پاؤں شعلوں پر پڑتا ہے۔ تاہم ویڈیو میں عقب سے ایک آواز سنائی دیتی ہے جو خاتون اداکارہ کا نام پکار کر انہیں انتباہ دیتی ہے جس پر عائزہ محتاط ہوجاتی ہیں اور کسی بڑے حادثے سے بال بال بچ جاتی ہیں۔ ویڈیو پوسٹ کے ساتھ عائزہ نے کیپشن میں حادثے میں محفوظ رہنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا اور لکھا کہ اداکار بننا آسان نہیں ہوتا، جب ڈائریکٹر ’ایکشن‘ کہتا ہے تو ہم بھول جاتے ہیں کہ آگے کیا ہونے والا ہے اور صرف اپنی بہترین پرفارمنس پیش کرنے کی جستجو ہم پر طاری ہوتی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ کبھی کبھی سیٹ پر غیر متوقع چیزیں ہوتی ہیں جو آن اسکرین ناظرین نہیں دیکھتے لیکن اللہ ہماری حفاظت کرتا ہے اور ہم اس کا شکرادا بھی نہیں کرپاتے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ میں اللہ کی شکرگزار ہوں کہ وہ ہر روز مجھ اپنی حفظ و امان میں رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے