راجہ ریاض

وزیراعظم شہبازشریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور ملک کی سمت درست کی۔ راجہ ریاض

اسلام آباد (پاک صحافت) راجہ ریاض کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا اور ملک کی سمت درست کی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے قومی اسمبلی کے آخری اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب میں بزدار کو وزیراعلی بنایا گیا، پیرنی اور فرح گوگی نے جادو دکھایا۔ جب چیئرمین پی ٹی آئی عروج پر تھے تو ہم نے اس وقت خود کو پارٹی سے الگ کر لیا، ان کے اقتدار کے وقت ان کے طرز حکمرانی سے اختلاف کیا تھا۔

راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کہا تھا چیئرمین صاحب، آپ کا حکومت کرنے کا انداز غلط ہے۔ عثمان بزدار کے دور میں ڈی پی او اور ڈپٹی کمشنرز پیسے دے کر لگتے تھے۔ اگر چیئرمین پی ٹی آئی آج اقتدار میں ہوتے تو ملک ڈیفالٹ کرچکا ہوتا۔ آج ملک کے ڈیفالٹ نہ ہونے میں ہمارا حصہ بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس حکومت کی جائز پالیسیوں کی حمایت اور ناجائز کی نشاندہی کی۔ بہت خوش ہیں کہ ہم نے بھی ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں کردار ادا کیا۔ کوشش تھی کہ بجلی اور گیس کے بل قابو میں آئیں لیکن مہنگائی کافی بڑھ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

او آئی سی سربراہی اجلاس، اسحاق ڈار پاکستانی وفد کی قیادت کرینگے

اسلام آباد (پاک صحافت) نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار 15ویں او آئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے