ماہرہ خان

پہلی شادی کی ناکامی ایک مشکل اور تکلیف دہ وقت تھا، ماہرہ خان

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی سُپر اسٹار ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ پہلی شادی کی ناکامی ایک مشکل اور تکلیف دہ وقت تھا۔  انہوں نے بتایا کہ علی عسکری سے شادی ختم کرنا مشکل فیصلہ تھا، لیکن ہم نے طے کرلیا تھا کہ ہم دونوں کی اولین ترجیح ہمارا بیٹا ہوگا۔ آج ہم دونوں ایک دوسرے کے پاٹنرز کا بہت احترام کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حالیہ انٹرویو کے دوران اپنی ناکام شادی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کے سابق شوہر اور وہ ایک دوسرے کے نئے پارٹنرز کا احترام کرتے ہیں اور بیٹے اذلان کی تربیت و پرورش مشترکہ طور پر کرتے ہیں۔ انہوں نے دوران شو بتایا کہ علی عسکری سے پہلی شادی پسند کی تھی لیکن شادی کے بعد جب بیٹا (اذلان) پیدا ہوا تو اس وقت اندازہ ہوگیا تھا کہ ہماری شادی مزید زیادہ عرصے نہیں چل سکتی، مگر مجھ پر شادی قائم رکھنے کا دباؤ تھا اور جب کسی سے محبت ہوتی ہے تو آپ کی کوشش ہوتی ہے کہ آپ کا رشتہ بچ جائے۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ایسا نہیں تھا کہ ان کی شادی میں کوئی سنگین مسائل ہوں کہ شوہر تشدد کرتا ہے یا شک کرتا ہے، نہیں بلکہ دو اچھے لوگ ایک دوسرے سے الگ ہو رہے تھے، ہماری شادی بہت کم عمری میں ہوئی تھی اور ہم دونوں ایک دوسرے سے مختلف انسان تھے، اپنی زندگیوں میں آگے بڑھنے کے بعد احساس ہوا کہ ہم ایک ساتھ نہیں رہ سکتے۔

یہ بھی پڑھیں

نازش جہانگیر نے بابر اعظم سے متعلق بیان والا اسکرین شاٹ جعلی قرار دے دیا

(پاک صحافت) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نازش جہانگیر نے اپنے سے منسوب قومی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے