طارق عزیز

طارق عزیر کی وہ خواہش جو پوری نہ ہوسکی

کراچی (پاک صحافت) پاکستان ٹیلیویژن کے نامور و لیجنڈری میزبان اور اداکار طارق عزیز کی اہلیہ نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ مرحوم میزبان کی آنکھیں عطیہ کرنے کی آخری خواہش کیوں پوری نہ ہوسکی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کی وفات کے کئی ماہ بعد ایک کتاب سے نوٹ ملا جس میں انہوں نے آنکھیں عطیہ کرنے کے حوالے سے لکھا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم طارق عزیز کی اہلیہ ہاجرہ طارق نے حال ہی میں ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب کے چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے شوہر سے متعلق نت نئے حقائق بتائے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ مرحوم طارق عزیز نے اپنی لائبریری ایک کالج کو عطیہ کردی تھی، تاہم اس کے باوجود ان کی کئی کتابیں اب بھی گھر پر موجود ہیں۔

واض رہے کہ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ طارق عزیز نے ڈاکٹر ہونے کی وجہ سے کئی بےاولاد جوڑوں کو اولاد گود لینے میں بہت مدد کی اور ان کے لئے یہ بہت آسان تھا کہ کسی بچے کو خود گود لے لیں تاہم طارق عزیز اسلامی تعلیمات کی روشنی میں پردے کے معاملات میں بہت محتاط تھے اس لئے کبھی اولاد نہ ہونے کا شکوہ کیا اور نہ ہی کبھی کسی بچے کو گود لینے کا ارادہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں

کترینہ کیف

ماضی میں دباؤ کا سامنا کیا، کترینہ کیف

(پاک صحافت) بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف نے ماضی میں دباؤ کا سامنا کرنے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے